پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔فائل فوٹو
پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔فائل فوٹو

50 روپے کی چوری کا الزام۔دکاندار نے بچوں کو پنجرے میں بند کر دیا

منڈی بہاؤالدین میں 50 روپے کی مبینہ چوری کے شبہ میں دکاندارنے دو کم عمر بچوں کو چڑیا گھر کے جانوروں کی طرح پنجرے میں قید کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔

تھانہ سٹی کے علاقہ پانچ وارڈ میں 8 اور9 سال کے دو کمسن بچوں کو بھرے بازار میں پنجرے میں قید کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ بچوں نے اس کی دکان سے پچاس روپے چوری کیے ہیں جس پر ملزم نے دونوں بچوں کو مرغیوں کے پنجرے میں بند کرکے پنجرہ سڑک پر رکھ دیا اورراہگیروں کے پوچھنے پر دونوں بچوں کی بائیس ہزار روپے قیمت بھی بتاتا رہا۔

واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی، سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

پولیس کے ملزم کت خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پر ملزم کو گرفتارکرلیا گیا،جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔