نیو یارک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دورہ امریکہ کے آغاز پرہی بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا، نیویارک کی ضلعی عدالت نے سمن جاری کر دیے۔
نجی ٹی وی کےمطابق سکھوں کی تنظیم نے رواں برس سترہ ستمبر کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں سیکڑوں سکھوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مجسٹریٹ کیتھرین پارکرکو مقدمے کا انچارج جج مقررکردیا گیا ہے ، دوسری جانب نریندر مودی کی عدالت طلبی پر بھارتی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔