فائل فوٹو
فائل فوٹو

دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ناراض ہیں ، وزیراعظم اور سینئر وزراکا یہ ماننا ہے کہ اس فیصلے کے باعث انگلینڈ کے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔

’’ دی ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس موسم سرما کی ایشز سیریز کو بچانے کیلیے ذاتی مداخلت کی ہے جو کہ قرنطینہ کی سخت شرائط اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں خدشات کے باعث منسوخ ہونے کا خطرہ ہے ۔

بورس جانسن کی آسٹریلین وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے قوائد میں نرمی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔

متعدد انگلش کھلاڑیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹور میں حصہ لینے کیلیے تیار نہیں جو کہ نومبر سے جنوری تک چلے گا ،اگرانہیں اوران کے اہل خانہ کو حکومت کے منتخب کردہ ہوٹلز میں دو ہفتوں کا سخت قرنطینہ کرنا پڑا جیسا کہ آسٹریلیا میں نئے آنے والوں کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔