بیجنگ۔ جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر ورچوئل اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان سے معاشیاں پابندیاں ختم ہونی چاہئیں ۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں ،افغانستان کے زرمبادلہ کا تعلق افغان عوام سے ہے ، افغان زرمبادلہ کا افغان عوام کو ہی استعمال کرنا چاہیے ۔
چین کے وزیر مسٹروانگ ژی نے مزید کہا کہ افغانستان پر سیاسی دبائو کیلیے افغان زرمبادلہ ذخائرکو استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔