سیکڑوں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی انتظامیہ  کے عہدیدار وں نے کارروائی میں حصہ لیا۔فائل فوٹو
سیکڑوں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی انتظامیہ  کے عہدیدار وں نے کارروائی میں حصہ لیا۔فائل فوٹو

یہ افغانستان نہیں ،آسام ہے۔مسلمانوں پرظلم کی انتہا

بھارتی شہر آسام میں قبضے کے نام پر دو مساجد اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا،اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد بھی کیا گیا جس کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرکاری اراضی  پر قبضہ کے نام پرآپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں گھروں کو مسمار کرکے شہریوں کو بے دخل کردیا۔یہ کارروائی سیپاجھر ریونیو سرکل کے تحت دھول پورکے علاقہ میں کی گئی۔

سیکڑوں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی انتظامیہ  کے عہدیدار وں نے کارروائی میں حصہ لیا جس میں دو مساجد اور ایک مدرسہ بھی منہدم کردیے گئے۔ معروف بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے اس دوران مسلمانوں  پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔