ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

 کراچی میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

کراچی میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

سہراب گوٹھ پولیس نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014ء کے تحت درج کیا گیا ہے۔