اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیارکرلیا گیا
۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آرڈیننس کا مسودہ آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون نے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا اوران کی منظوری کے بعد اس کا نفاذہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بعض حکومتی شخصیات میں مدت میں توسیع کے دورانیے سے متعلق اختلاف تھاجسے دور کرنے کیلئے مسودے میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ جب تک نئے چیئرمین کی تقرری نہیں ہوگی تب تک موجودہ چیئرمین میں ہی عہدے پرکام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔