میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو
میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو

فروغ نسیم نے چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کے مسودے کی تیاری کی تردید کر دی

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب) جسٹس(ر ) جاویدا قبال کی مدت ملازمت میں توسیع کیلیے آرڈیننس کاکوئی مسودہ تیار نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانو ن فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے جبکہ چیئرمین نیب کی توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4سے 5بارمعاملہ زیر بحث آیا ہے،آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگا۔

فرو غ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں،وزیراعظم چیئرمین نیب کیلیے ا یک نہیں مزیدناموں پرغورکریں گے اور جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ چیئرمین نیب ہوں گے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی سما نیوزکی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ کرلیا گیا ہے جو کہ آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔