پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت گورنرہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حکومت ایک طرف ہمیں چورکہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔
رانا مشہود نے موجودہ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھرکردیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو منع کردیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے کرکٹ میچ کے حوالے سے گورنرہاؤس لاہورمیں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض چوہان اورپاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے رانا مشہود سے بھی رابطہ کیا ہے،نون لیگ کے اراکینِ اسمبلی بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھی کرکٹ کھیلیں۔