نئی دہلی۔ گینگ وارگروپوں کے درمیان جھڑپ ۔ 4 افراد ہلاک

عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی۔میڈیا رپورٹس

               
September 24, 2021 · بام دنیا
واقعہ دو گینگسٹرگروپوں میں جھڑپ معلوم ہوتا ہے۔فائل فوٹو

واقعہ دو گینگسٹرگروپوں میں جھڑپ معلوم ہوتا ہے۔فائل فوٹو

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت میں گینگ وارگروپوں کے درمیان جھڑپ میں گینگسٹر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی عدالت میں گرفتار گینگسٹر جتندر سنگھ عرف گوگی کو پیش کیا گیا جہاں پہلے سے موجود مخالف گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گوگی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی اور واقعہ دو گینگسٹرگروپوں میں جھڑپ معلوم ہوتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عدالت کا محاصرہ کرکے غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔