کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو

سمندری طوفان کراچی سے 2200کلو میٹر کے فاصلے پر موجود

کراچی۔محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ”گلاب“ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کےمطابق محکمہ موسمیات نے بتایا  کہ گلاب کی سمت مسلسل مغرب کی جانب ہے تاہم اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 ستمبر (پیر) کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور آندھی سے جانی و مالی نقصان جبکہ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کابھی خدشہ ظاہرکیا ہے۔