انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے۔فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے۔فائل فوٹو

امریکا نے افغانستان میں فضائی حملوں کی دھمکی دیدی

واشنگٹن۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں جان کربی نے کہا کہ طالبان سے فی الحال فضائی حدود سے متعلق بات کرنے کی ضرورت نہیں اور افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے، دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی توقع ہے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں۔