مستونگ ۔ مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسزکے کانک میں آپریشن کے دوران 3 گھنٹے تک فائرنگ مقابلہ جاری رہا، دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقداربرآمد ہوئی۔ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے جو خاصا متحرک اور تنظیم کا مقامی امیرتھا۔ اس کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں، حکومت نے ممتاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقررکر رکھی تھی۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔