اسلام آباد۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے۔
وزیراعظم کراچی میں سرکلر ریلوے کے پہلے فیزکا سنگ بنیاد رکھیں گے، کراچی سرکلر ریلوے ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر مکمل کیا جائے گا ،دوسرے مرحلے میں آپریشنز بحال کیے جائیں گے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 18 سے 24 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
اس دوران کراچی میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی سندھ اسٹریٹجک کمیٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم سندھ کے حوالے سے اپنے اگلے دو سالہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے، وزیراعظم گورنر ہاوس کراچی میں علمائے کرام سے ملاقات بھی کریں گے۔