بہار۔ بھارت میں ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کوعدالت نے 6 ماہ تک اپنے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اوراستری کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی عدالت نے ریپ کے الزام میں قید ایک شخص کی ضمانت اس شرط پر منظورکی ہے کہ وہ گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے مفت دھوئے اور استری کرے گا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو سنائے گئے فیصلے میں 20 سالہ لالن کمارکو ریاست بہار کے گاؤں ماجوڑ میں 6 ماہ تک خود سے ڈیٹر جنٹ اوردیگر اشیا خرید کر تقریباً 2 ہزار خواتین کے کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ استری بھی کرکے دینے ہوں گے۔
ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی کے پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم لالن کمار دھوبی کا کام کرتا ہے، ریپ کی کوشش کے الزام میں اسے اپریل میں گرفتارکیا گیا تھا۔