وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ک ہشریف خاندان نے سڑکوں کی آڑ میں کرپشن کی،عمران خان سڑکوں کے نہیں ، سڑکوں کی آڑ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف ہیں ، جب پاکستان میں موٹروے کا معاہدہ سائن ہو رہا تھا تب لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خرید رہی تھی ، یہ پیسہ کہاں سے آرہا تھا ؟۔
اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب وزیر اعظم اور وزراءباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کرپشن کرتے ہیں تو قومیں تباہ ہوتی ہیں، شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا ، شہباز شریف کیس میں دیکھا گیا کہ پاپڑوں والے کے اکائونٹس میں پچیس ارب روپے آئے ، یہ وہ پیسہ ہے جس کا ہمیں پتہ چل گیا ہے ، اربوں روپے اب بھی ایسے ہیں جو ابھی تک ہمیں علم نہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم قرضے واپس کرنے کیلیے قرضے لیتے ہیں جس کے باعث اشیائے خورو نوش سمیت عام چیزوں کی قیمتیں اوپر جاتی ہیں ، بجلی اور گیس کی قیمتیںبڑھتی ہیں ، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے ۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پچھلے دور میں وزارت مواصلات گزشتہ دور میں نواز شریف نے اپنے پاس رکھی تھی ، اس دور میں کہا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے ، 90 کی دہائی میں بننے والی پہلی موٹر وے کا ایک کتاب میں ذکر ہے ، 160 ملین ڈالرز صرف ایک موٹر وے پر کمیشن کا اسکینڈل بھی سامنے آیا تھا ۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب اقتدار میں آئے تو ہر قدم پر عوام کا پیسہ بچایا ، وزیر اعظم قرضے لے کر موٹر وے بنانے کے خلاف تھے اور ہیں ، ہم جو موٹروے بنا رہے ہیں یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنا رہے ہیں ۔لاہور اسلام آباد موٹر وے 107کلو میٹر لمبا بنایا گیا جس سے تعمیر کی لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو پٹرول سمیت گاڑیوں کی مینٹی نینس کی مد میں بھی بھاری نقصان ہوا۔