کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے عملے نے دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی گئی۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نو ہزار200امریکی ڈالر واپس ملنے پر مسافر خوشی سے نہال ہو گیا جس نے پی آئی اے کے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی۔
کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے عملے نے فرض شناسی کی ایک بار پھر مثال قائم کی، عملے نے مسافر کو 9 ہزار 200 امریکی ڈالرز کی رقم واپس کر دی۔
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا لیکن وہ جلد بازی میں اپنا قیمتی سامان سے بھرا بیگ جہاز میں ہی بھول گیا۔
مسافر نے پی آئی اے حکام کو بیگ بھول جانے سے متعلق آگاہی دی، بعد ازاں قومی ایئر لائن کے عملے نے مسافر کا بیگ اور قیمتی سامان تلاش کر کے اسے لوٹا دیا۔
رقم ملنے پر مسافر نے عملے کی تعریف کی اورکہا کہ پی آئی اے کے عملے اور انتظامیہ نے زبردست سروس دی۔