اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 31 زندگیاں نگل گیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 757 کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی)کے مطابق پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 40 ہزار 425 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، 27 ہزار 597 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 50 ہزار 651 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔ 11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 55 ہزار 808 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، صوبے میں سات ہزار 350 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ، چار لاکھ 25 ہزار 941افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جبکہ 22 ہزار 517 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا جبکہ کورونا کےباعث ہلاکتوں میں سب سے بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 29 ہزار 81 افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 ہزار 559 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں 19 ہزار 513 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210 افراد میں کورونا وائرس کو پایا گیا ، پانچ ہزار 507 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ پانچ ہزار 175 ایکٹو کیسز ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 120 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 916 افراد جاں بحق ہوئے ، وفاقی دارالحکومت میں دو ہزار 285 ایکٹو کیسز ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299 کورونا کیسز سامنے آئے ، 184 افراد کی اموات ہوئیں ، 201 مریض اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے باعث 735 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔