حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔فائل فوٹو
حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد ایئر پورٹ پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ انٹری گیٹ پر سیکیورٹی اہلکارنے موٹرسائیکل سوار شخص کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش لیکن اشارے کے باوجود موٹرسائیکل سوار نہ رکا تو اے ایس ایف اہلکارنے اس پرفائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی اور جائے وقوعہ پرسیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار مشتبہ شخص نے گیٹ نمبر13 سے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اے ایس ایف اہلکار نے ٹائر پر گولی فائرکی جو مشتبہ شخص کی ٹناگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔