فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے تھوڑی دیر میں وہ  سنگ بنیاد کی تقریب شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورۂ کراچی میں آج کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

منصوبے پر207 ارب روپے لاگت آئے گی ،کراچی سرکلرکا ٹریک 29 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 16اسٹیشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) گیارہ سو ارب روپے پیکج سے ہی آ رہا ہے، صوبائی حکومت صرف 6 ارب روپے دے رہی ہے، نون لیگ کئی بار حکومت میں آئی لیکن کراچی کیلئے کام نہیں کیا، جبکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو 13 برس کے دوران ایک بس نہیں دی، شہر میں پانی اور سیوریج کا برا حال ہے۔