شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہمار ی سیکیورٹی فورسز تیارہیں جبکہ نیوزی لینڈکر کٹ ٹیم کے دورہ منسوخی میں ملوث عناصر کے قریب ہیں اورانہیں جلد بے نقاب کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں اورپاسپورٹ، شناختی کارڈ میں 15نئے سیکیورٹی فیچرلارہے ہیں،وزارت داخلہ کی جانب سے ای پاسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی ہواہے ۔سازش کے تحت شناختی کارڈ ،پاسپورٹ اورویکسی نیشن کوبدنام کیاجارہاہے ،جعلی ویکسی نیشن سے متعلق نادرا کا کوئی قصور نہیں،پھر بھی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں اور دونوں میں تعلقات ٹھیک ہورہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے ،ملک میں جوڈوکراٹے کاماحول کم ہورہاہے ،دوسال بعد نیا سیاسی ماحول ہوگا،آج جیسے حالات نہیں ہوں گے ،پاکستان کے لیے سیاست کرنی ہے ،اپوزیشن کو چاہئے کہ اسلام آباد کو اکھاڑانہ بنائے ،امن وامان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے اوریہ جماعت انتشار اورجوڈو کراٹے سے برباد ہوگی جبکہ شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے انہیں چاہیے کہ دم درود کرائیں۔