کراچی:حکومت سندھ نے صوبے کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اورحیدرآباد میں 2 دن جبکہ ضلع خیرپورمیں 6 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں آج اورکل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں بھی 2 دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
لاڑکانہ، سکھراور میرپور خاص میں بھی 2 دن کےلیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع خیر پورمیں 6 دن کےلیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔