مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی خواہش رکھنے والے ن لیگی کارکن کو تھپڑ کا سامنا کرنا پڑگیا۔
نجی ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پرایک ویڈیو شیئرکی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز جب مریم نواز ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو اس موقع پر ساہیوال سے آئے ایک لیگی کارکن جس کی شناخت سیف احمد کے نام سے ہوئی وہ لیگی نائب صدرکی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جبکہ موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے فوری اسے سڑک سے اٹھالیا۔
بعدازاں ایک اور واقعہ سامنے آیا جب ایک کارکن نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ایک شخص نے کارکن کو تھپڑ مارتے ہوئے گاڑی سے دور دھکیل دیا۔