کراچی:محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج دوپہر کے بعد ایک بار پھرتھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان تھنڈر سیلزکے باعث کراچی میں کہیں تیزاورکہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔