کراچی:اداکارعمر شریف علاج کیلیے امریکا روانہ ہو گئے،ایئر ایمبولینس نے11بج کر58 منٹ پر اڑان بھری، اس سے قبل انہیں نجی اسپتال سے ڈسچارج کرکے ایئرپورٹ پرایئرایمبولینس تک پہنچا دیا گیا تھا۔
کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو بڑے اعزازکے ساتھ علاج کےلیے امریکا روانہ کردیا گیاہے ، کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے اورایئرپورٹ منیجر عمران خان نے ڈی جی سی اے اے کی طرف سے عمر شریف کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
عمر شریف کے ہمراہ ایئر ایمبولینس کی میڈیکل ٹیم بھی ہے، عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل بھی ایئرایمبولنس میں ساتھ سفر کریں گی۔
واضح رہےکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڑان بھرنے سے قبل ایئرایمبولینس میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔اس سے قبل امریکا روانگی کے لیے ایئر ایمبولنس کے عملے کو عمر شریف کا انتظار تھا۔