کراچی:حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔
چہلم حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اورعلم کے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں نوحہ خوانی کی جارہی ہے۔
اس موقع مجالس عزا بھی منعقد کی جارہی ہے، جن میں علما کرام اورذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈال رہے ہیں اور حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے ایرانیان امام بارگاہ تک جلوس کے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔
سندھ اور پنجاب میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔
کراچی میں حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمریس مارکیٹ،تبت سینٹر ،ڈینسوہال سے ہوتا ہوا کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کی سیکیورٹی پر7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروافسران سمیت بڑی تعداد میں رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔
جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بی ڈی ایس ٹیمیں گزرگاہ کی سوئپنگ کریں گی، جلوس کی گزرگاہ میں آنیوالی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہونگے۔
جلوس کے روٹ پرآنے والی تمام گلیاں اورلنک روڈزکو کنٹینراور رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا گیا ہے۔ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔