انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو

ڈالر نے روپے کو نیچا دکھانے کے تمام  ریکارڈ توڑ دیے

کراچی:حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود ڈالر نے روپے کو نیچا دکھانے کے تمام  سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مسلسل گرتی جا رہی ہے، منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر ملکی تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جاپہنچی۔

منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 170روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی، جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔