اسلام آباد:پاکستان کے اعلیٰ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان افغان فوج کی تنظیم نو میں مدد دینے کے لیے تیارہے اوراس سلسلے میں افغان حکام سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج کے ایک سینیئر افسرنے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان ’افغان فوج کی تنظیم نو میں مدد کرے گا۔‘
اس بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حالیہ دورہ کابل کا ایک مقصد اسی معاملے پر بات چیت کرنا بھی تھا۔
تاہم عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش پاکستان کی جانب سے موجودہ افغان حکومت کو تسلیم کیے جانے اور افغان فوج میں تمام حلقوں کی نمائندگی سے مشروط ہے۔