سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنزکرکٹ کی سربراہ مقررکردیا گیا، وہ یکم اکتوبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔
اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنزکرکٹ رواں سال مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔
تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرزکی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، انہوں نے 1986ء سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، تانیہ ملک 88-1987ء میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔