کابل:طالبان نے افغان آرمی کے سابق مارشل اور سابق نائب صدرعبد الرشید دوستم کے زیر قبضہ کابل کے پوش علاقے میں گھر17 سال بعد اصلی مالک کو واپس دلا دیا، عبد الرشید دوستم نے دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں رہائش اختیارکر رکھی تھی اور17 سال سے پوش علاقے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مالک مکان کا کہنا ہے کہ رشید دوستم 17 سال سے گھر پر قابض تھا اور ان سالوں میں کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔
خیال رہے کہ عبدالرشید دوستم کے کابل کے علاوہ شبرغان اور مزار شریف میں بھی پرتعیش گھر تھے جس پر اب طالبان کا قبضہ ہے۔مزار شریف پر طالبان کے قبضے کے بعد رشید دوستم فرار ہوگئے تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں موجود ہیں یا بیرون ملک چلے گئے۔