کراچی:لیجنڈ اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کا تنازع مزید الجھ گیا ،اداکار کی تیسری بیوی سے جائیداد خریدنے والے عدالت سے رجو ع کرلیاجس کے بعد جائیداد منتقلی کا عمل رک گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اداکارعمر شریف کی جائیداد منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ زرین غزل نے عمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیاجبکہ میں نے زرین غزل سے فلیٹ چارکروڑ50لاکھ روپے میں خرید ا، عدالت کے حکم امنتاعی کی وجہ سے منتقلی کا عمل رکا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکم امنتاعی ختم کردے جبکہ عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم امنتاعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔
عدالت نے عمر شریف ، زرین غزل ، سب رجسڑاراور سندھ حکومت ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21نومبر کو جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے تک ملتوی کردی۔