نوری آباد کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم۔ پانچ افراد جاں بحق
حادثے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا ۔فائل فوٹو
کراچی کے علاقے نوری آباد بتیس میل کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے خیرپور جانے والی بد قسمت مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹریلر سے ٹکرانے کے بعد الت گئی ، حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں ، حادثے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ، میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا ہے ۔