نئے وزرا بھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے۔فائل فوٹو
نئے وزرا بھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے۔فائل فوٹو

امریکا افغانستان میں ڈرون پروازیں بند کرے ۔طالبان کا انتباہ

کابل:طالبان نے امریکا کو خبردارکیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستوراس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطرکے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

طالبان حکومت امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکا سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، حقوق اور وعدوں کے تحت برتاؤ کیا جائے، تاکہ انہیں کسی بھی منفی نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

امریکی حکام نے تاحال طالبان کے اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ گزشتہ روز امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا نے امریکا کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔