اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری ویلفیئر فنڈ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔جسٹس بابر ستار نے فریقین کے دلائل کے بعد مختصر فیصلہ سنادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکریٹری ویلفیئر فنڈ کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سیکریٹری کی تعیناتی سروس رولز کی خلاف ورزی اورغیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ ویلفیئر فنڈ میں 19گریڈ کے ڈائریکٹر نے سیکریٹری کی تعیناتی چیلنج کی تھی۔