کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ بارش کا سسٹم اگلے 12 سے 18گھنٹے کراچی میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تیز بارشوں کاامکان ہے اوراربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کا سسٹم بھارتی گجرات کے پاس موجود ہے، کراچی، سندھ اوربلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں یہ سسٹم داخل ہوگا۔ کراچی ، حیدرآباد،ٹھٹھہ ،سکھر ، لاڑکانہ و دیگرشہروں میں 3 اکتوبر تک طوفانی بارشیں ہونگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کےنتیجےمیں کل سے تیز بارشوں کاامکان ہے جبکہ مون سون ہوائیں زیادہ شدت سےداخل ہوں اور یہ بھی امکان ہےکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوجائے۔
کراچی میں کل اورپرسوں بارش کےہیوی اسپیل کاوقت ہے، اس دوران 35سے40ناٹیکل مائل کی رفتارسےہوائیں چل سکتی ہیں، سمندرمیں طغیانی رہےگی، ماہی گیرگہرےسمندرمیں جانے سے گریزکریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے بلوچستان میں بھی گوادر،مکران،خضدار،قلات،لسبیلہ،پنجگور اور دیگر شہروں میں طوفانی بارشیؓں ہوں گی۔