اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن اصلاحات ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انتخابات کا کنڈکٹ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ہوتا ہے، ووٹنگ مشینوں پراعتراض الیکشن کمیشن کادائرہ اختیار نہیں،الیکشن ووٹنگ مشین سے ہو جائے تو دھاندلی ختم ہو جائے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے؟ملک میں 29 ارب ڈالر بھجوانے والوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا زیادتی ہوگی۔کیا سمندر پار پاکستانیوں کا پاکستان پرکوئی حق نہیں ہے؟پہلی بارالیکڑانک طریقے سے انتخابات کی بات ہورہی ہے۔حکومت کی جانب سے پیش کیے گیے الیکشن ترمیمی بل کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے متعلق ہے۔