اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار127 ہو گئی ،11 لاکھ 69 ہزار 566 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 47 ہزار 832 ایکٹو کیسز ہیں ۔
سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 57 ہزار 458 افراد متاثر ہوئے، سات ہزار 382 اموات ہوئیں جبکہ 21 ہزار 991 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار92 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 12 ہزار 617 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں 17 ہزار 969 ایکٹو کیسز ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 796 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پانچ ہزار537 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے جبکہ چار ہزار569 اب بھی زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار417 ہے ، اسلام آباد میں کورونا کے باعث اب تک 923 اموات ہو چکی ہیں ، دو ہزار 288 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 321 افراد میں کورونا پایا گیا ، نو ہزار931 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ 184 کورونا کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے،گلگت میں 206 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے باعث 738 اموات ہوئیں ، ریاست میں 635 افراد کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔