لاہور:شہبازشریف گھرکی سیڑھی سے پھسل گئے جس کے باعث ان کی کمرکی تکلیف میں شدید اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف پہلے ہی کمرکی تکلیف سے گزر رہے تھے جس کا اظہاران کی جانب سے اکثراوقات عدالتی پیشی کے دوران کٹہرے میں کھڑے ہو کرکی جانے والی گفتگو میں کیا جاتا رہا تاہم اب وہ گھر کی سیڑھی سے سلپ ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی کمر کی درد میں اضافہ ہو گیاہے ۔
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے اور ماہرین نے ان کا معائنہ کیا ۔ شہبازشریف کو ڈاکٹروں کی جانب سے دو ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیاہے اوراس لیے انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر دی ہیں ۔