گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو

پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل 10 ایرانی شہری گرفتار

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل 10 ایرانی شہری گرفتار کرلیے، ایرانی شہریوں کے پاس دیگر سفری دستاویزات بھی تھیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا ملازمین کےخلاف کارروائیوں کے باوجود غیر قانونی شناختی کارڈز کا اجرا تشویشناک ہے۔کراچی میں ایف آئی اے حکام نے حفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد 10 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات جاری کیے گئے تھے۔ایک طرف جہاں ایلین رجسٹریشن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کیے جارہے ہیں۔

گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا ملازمین کیخلاف کارروائیوں کے باجود غیر قانونی شناختی کارڈز کا اجرا باعث تشویش ہے، حالیہ دنوں میں نادرا کے اعلیٰ افسران و ملازمین سمیت 18 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے کیخلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔ان افسران میں نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹراوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سینئر ایگزیکٹو سمیت کئی اہلکار شامل ہیں۔