کراچی میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
کراچی میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں رات بھر جاری رہنے والی بارش صبح کے وقت رک گئی

کراچی:بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے باعث کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر جاری رہی اور صبح کے وقت رک گئی۔

کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم کی شدت میں کمی آئی ہے،رات بھر جاری رہنے والی بارش صبح کے وقت رک گئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ فیصل بیس پر 20 ملی میٹر اور پی اے ایف مسرور بیس پر 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں 17 اعشاریہ 6 ملی میٹر اور گلشنِ حدید میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے نارتھ کراچی میں 12 اعشاریہ 6 ملی میٹر اوراولڈ ایئر پورٹ پر 10 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ یونیورسٹی روڈ، قائد آباد اور سعدی ٹاؤن میں 9 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 8 ملی میٹر اور گلشنِ معمار میں 6 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔