پل ٹوٹنے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند

مسافر بسوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

               
October 1, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی کے لیے کوشش جاری ہيں،فائل فوٹو

انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی کے لیے کوشش جاری ہيں،فائل فوٹو

ضلع خضدار میں وڈھ کے قریب بارش کے بعد پل ٹوٹنے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند ہوگئی۔

پل ٹوٹنے کا واقعہ وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جس کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ 15گھنٹوں سے بند ہے، مسافر بسوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔شاہرہ بند ہونے سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی کے لیے کوشش جاری ہيں،پانی کا دبائو کم ہو گا تو بحالی کا کام شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسل جاری ہے۔