ببرلن: نمونیہ کا شکارہونے کے بعد جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین و اداکارعمرشریف کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
ماہرامراض قلب سید طارق شہاب نے عمر شریف کی طبیعت میں بہتری کی تصدیق کی۔
منگل 28 ستمبرکو خصوصی ائرایمبولینس میں پاکستان سے امریکاروانہ ہونے والے عمرشریف کو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمن شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ جہاں بعد ازاں کا قیام بڑھا دیا گیا اور امریکا روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔
ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمرشریف کو اینٹی بائیوٹک ادویات دی جارہی ہیں اورفی الحال اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ انہیں امریکا کب لایا جائے گا۔
جرمنی سے واشنگٹن کے سفر میں 8 سے 9 گھنٹے لگیں گے اور فلائٹ کادوبارہ آغاز تب ہی کیا جاسکتا ہے جب عمر سفر کرنے کے قابل ہوں ، یہ فیصلہ لینے میں ڈاکٹرز کو تقریبا 12 سے 24 گھنٹوں کا وقت درکار ہے۔
ڈاکٹرطارق نے بتایا کہ واشنگٹن میں موجود ٹیم جرمنی میں علاج کرنے والے ڈاکٹرزکے ساتھ رابطے میں ہے، اور اگرضرورت پڑی تو عمرشریف کا ڈائیلاسز کیاجائے گا۔
امریکا میں عُمرشریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اوراداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب ان 8 ڈاکٹرز کے پینل میں شامل ہیں جو امریکا میں عمرشریف کا علاج کریں گے۔
انہوں نے بتایاکہ جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں عمر شریف کی ہائی رسک سرجری کے تمام ترانتظامات مکمل ہیں۔
Mr. Umer Sharif was admitted in a hospital in Germany last night. On the instructions of the Ambassador @DrFaisal, Consul General Mr. Zahid Hussain visited the hospital, met his wife and assured every possible assistance @ForeignOfficePk @SMQureshiPTI @FMPublicDiploPK pic.twitter.com/J2XmUjfnqV
— Pakistan Embassy Germany (@PakinGermany_) September 29, 2021
اس سے قبل جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین بھی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کیلیے پہنچے تھے۔سندھ حکومت کی جانب سے اداکار کے علاج کیلیے 4 کروڑروپے جاری کیے گئے ہیں۔