اسلام آباد ہائیکورٹ نے 60 روزمیں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کے خلاف نون لیگ کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدی، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کی 60 روزمیں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کے خلاف درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم رہے ؟ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایگزیکٹوپارلیمنٹ میں خلاف قانون مداخلت سے بازرہے،عدالت نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت متاثرہ ہوتو پارلیمنٹ میں آرڈیننس مسترد کر سکتی ہے،عدالت کو اس قسم کے سیاسی معاملے میں کیوں پڑنا چاہیئے؟
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگرکوئی حلف نہیں لیتا توعوام اس سے متاثرہوتے ہیں ،کیا سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اس پوائنٹ کوسپورٹ کرتی ہے ؟جب اپوزیشن کے پاس اکثریت موجود ہے توپارلیمنٹ میں جائے، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت موجودہے۔