وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کیلیے بات چیت کر رہی ہے اور ہتھیارڈ ال دیں تو معاف کر دیں گے ، وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔
ترک ٹی وی کو انٹرویود یتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کچھ گروپس سے بات کرنا چاہتا ہوں، میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہی کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، اگر کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دیں تو معاف کر دیں گے اور وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں افغان طالبان مدد کر رہے ہیں اور یہ بات چیت افغانستان میں چل رہی ہے ، کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں، مذاکرات ہیں ، کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کیلیے رضامندہیں،کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔