پنجاب کے شہرپنڈی بھٹیاں میں بیوی کی اجازت کے بغیر نوجوان کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ،عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دلہا کو چھ ماہ قید اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مستی خان نے پہلی بیوی کو بتائے بغیردوسری شادی کرلی تھی جس پر پہلی بیوی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
آج سول مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل کی عدالت نے دلہاکو چھ ماہ قید اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم کو حافظ آباد جیل بھجوانے کا حکم دیا، ملزم اس سے قبل ضمانت پر تھا،عدالتی حکم ملتے ہی پولیس نے اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دو ماہ قید بھگتنا ہو گی،ضلع حافظ آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔
ملزم مستی خان نے پہلی شادی 2017 جبکہ دوسری شادی سال 2020 میں کی تھی۔