مقدمہ درج ہونے کے باعث آریان خان کو تقریبا ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا تھا۔فائل فوٹو
مقدمہ درج ہونے کے باعث آریان خان کو تقریبا ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا تھا۔فائل فوٹو

شاہ رخ خان کا بیٹا منشیات کےالزام میں گرفتار

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کےالزام میں گرفتارکرلیا گیا، بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے  کروز شپ پر ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا تھا، اس معاملے میں تاحال شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے اور دو خواتین سمیت تقریباً آٹھ  افراد  کو منشیات کے ایک کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں، 23 سالہ آریان کو ہفتہ کی رات ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔آریان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کے قبضے یا استعمال میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔