لندن:مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے40 روز میں حلف نہ لینے پر رکنیت منسوخی کے آرڈیننس کے معاملے پرالیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط میں اسحاق ڈار نے موقف اپنایا کہ مقررہ مدت میں حلف لینے کا مجھ پر اطلاق نہیں ہوتا، سپریم کورٹ نے میری کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا، مقدمہ زیر التوا ہے، اس لیے حلف نہیں لے سکتا۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنے خط میں بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک میری رکنیت معطل رہے گی۔خط میں یکم ستمبر کے صدارتی آرڈیننس کا حوالہ اور لاہور ڈویژن بینچ کے فیصلے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اسحاق ڈارنے الیکشن کمیشن کے ساتھ چیرمین سینیٹ کو بھی یاد دہانی کیلیے خط کی نقل بھجوا دی ہے۔