اجلاس میں ارکان پارلیمانی اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہونگے ۔فائل فوٹو
اجلاس میں ارکان پارلیمانی اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہونگے ۔فائل فوٹو

سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کیلیے لائن لگ گئی

ملتان: جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کیلیے لائن لگ گئی۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

حمزہ شہباز نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی ، پی پی کے ٹکٹ پر تین بار ایم پی اے منتخب ہونے والےاسحاق بچا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق بچا 1988، 1993اور 2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے منتخب ہوئے ، اسحاق بچا پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنوں میں شمارہوتے تھے ۔

خانیوال سے سال 2008میں ایم پی اے رہنے والے جمیل شاہ ، مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اختر گوپانگ اور ملتان سے بریگیڈیئر (ر) قیصر نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرلی ۔

سابق ڈپٹی سپیکر سردار شیرعلی گورچانی نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پراعتماد کا اظہارکیا اور ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ کے قافلے میں شمال ہو گئے ۔