کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پرکراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔
قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 3, 2021
قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی البتہ انہوں نے اپنے بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔