مالٹا: کالے دھن چھپانے کے حوالے سے جاری ہونے والے ’پنڈورا پیپرز‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، گلوکارہ شکیرا اور ماڈل کے نام بھی شامل ہیں۔
آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری دستاویزی رپورٹ یں بتایا گیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے جبکہ گلوکارہ شکیرا، اسپر ماڈل کلاڈیا شیفرا اور اطالوی گینگسٹر بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔
سچن ٹنڈولکرکے وکیل کا کہنا ہے کہ ’سرمایہ کاری جائز ہے، جس کی تفصیلات ٹیکس حکام کے سامنے رکھی گئی ہیں‘۔
پنڈوراپیپرز میں 300 بھارتی شہریوں کے نام شامل ہیں، بھارت کے معروف تاجر انیل امبانی کے نام پر 18 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مراکش کی شہزادی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
واضع رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 300 بھارتی شہریوں جبکہ 700 پاکستانی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔